Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
معروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے انتقال کی جھوٹی خبریں ! ردعمل آگیا |

معروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے انتقال کی جھوٹی خبریں ! ردعمل آگیا

کراچی : اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے سوشل میڈیا سے انتقال کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد نے بتایا کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اس وقت اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں اور وہ بلکل خیریت سے ہیں جبکہ وہ اس معاملے پر جلد ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گی۔

(نیٹ نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)