Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اداکارہ حرا عمراپنی تصاویر پر تنقید کی زد میں آگئیں | زرائع نیوز

اداکارہ حرا عمراپنی تصاویر پر تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی: حرا عمر بھی انڈسٹری میں ایک نیا خوبصورت چہرہ ہیں ،جنہیں ہم آج کل مختلف ڈراموں میں دیکھ رہے ہیں،وہ آج کل سری لنکا اور مالدیپ میں سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں جن کی تصاویر منظر عام پر آنے کے باعث ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوچکا ۔وہ اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی زیادہ تر زبردست اور ہٹ ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ ماڈل اور اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

حال ہی میں حرا عمر نے اپنی سری لنکا اور مالدیپ میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے صارفین خوب پسند بھی کر رہے ہیں اور بعض کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاہے ۔