Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کیا پرینیتی چوپڑا بھارتی سیاستدان سے شادی کرنے والی ہیں ؟ وضاحت آ گئی! |

کیا پرینیتی چوپڑا بھارتی سیاستدان سے شادی کرنے والی ہیں ؟ وضاحت آ گئی!

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی خبریں آج کل زیر گردش ہیں۔یہاں تک کہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھی اداکار ہردے سندھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ان خبروں کی تصدیق بھی کردی ہے۔اسی دوران پرینیتی چوپڑا کا شادی کے حوالے سے دیا گیا پرانا انٹرویو ایک بار پھر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اداکارہ انٹرویو میں شادی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہہ رہی ہیں کہ’بہت سارے اچھے آپشنز ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاست دان سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔
اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’جیسا کہ مجھے سفر، پانی، سمندر، تیراکی سے محبت ہے تو میں چاہتی ہوں کہ جس سے بھی میری شادی ہو، وہ ایک خود ساختہ شخص ہونا چاہیئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ایسے مرد پسند ہیں جنہوں نے اپنی زندگی خود بنائی ہو‘