Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایمان علی نے حمائمہ ملک سے متعلق کیا کہا ؟ جانیئے! |

ایمان علی نے حمائمہ ملک سے متعلق کیا کہا ؟ جانیئے!

کراچی : معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں زینب خان کے کردار کی آفر ہوئی تھی، جس میں بعد ازاں ان کے کہنے پر اداکارہ حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا۔
ایک اٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں مینا کماری سے قبل زینب کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زینب کے کردار کو انکار کرکے مینا کماری کے کردار کے لئے ہامی بھری۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ان کے ہی کہنے پر حمائمہ ملک کو زینب کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا۔انہوں نے شو میں ایک سوال کے جواب میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ فرحان سعید سب سے بہترین ساتھی اداکار ہیں۔