نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ” میں رابی پیر زادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ، اللہ میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے ۔‘‘ انہوں نے ساتھ میں ایک قرآنی آیت بھی لکھی جس کا ترجمہ ہے ’’اللہ جسے چاہیے عزت دے اور جسے چاہیے ذلت دے‘‘۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ”جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا، ” میرے ارد گرد کے لوگ میرا مذاق بناتے ہیں ،اب مجھے اندازہ ہوا کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکیاں خود کشی کیوں کر لیتی ہیں۔ یہ معاشرہ مجھے بھی مار دینا چاہتا ہے۔رابی پیرزادہ نے ’سیوو اے سول‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے میرے کیے پر معاف کردیں۔“

قبل ازیں رابی پیر زادہ کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر خودکشی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر ان کے والد نے تردیدی بیان جاری کیا اور بتایا کہ بیٹی بالکل خیریت سے ہے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ کی غیراخلاقی اور نازیبا ویڈیوز لیک ہوئیں تھیں جس کے بعد گلوکارہ نے ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ بھی بیان کی تھی اور ایف آئی اے جانے کا عندیہ دیا تھا۔

ایک ٹویٹ سے اختلاف رابی پیر زادہ کی نازیبا ویڈیوز لیک

اپنا تبصرہ بھیجیں: