Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
تصاویر اور ویڈیوز لیک کیسے ہوئیں، رابی پیرزادہ نے خود ہی بتادیا |

تصاویر اور ویڈیوز لیک کیسے ہوئیں، رابی پیرزادہ نے خود ہی بتادیا

اسلام آباد : پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر پر خاموشی توڑتے ہوئے طبلِ جنگ بجادیا۔

رابی پیرزادہ کی نامناسب انتہائی پرائیوٹ تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئیں جس کے بعد پورا دن وہ موضوع بحث رہیں، صارفین نے اس حوالے سے اپنی مختلف آرا پیش کیں جبکہ چند نے تصاویر کو وائرل کر کے گلوکارہ کو نہ جانے کون کون سے لقب دیے۔

سارا دن خاموشی کے بعد رابی پیرز زادہ نے اپنی پرائیوٹ ویڈیوز لیک ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ مواد لیک کرنے والے شخص کے لیے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) جارہی ہیں تاکہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایک ٹویٹ سے اختلاف رابی پیر زادہ کی نازیبا ویڈیوز لیک

گلوکارہ نے اعلان کیا کہ وہ ایف آئی اے کو درخواست دائر کریں گی جس میں بتائیں گی کہ اُن کے موبائل فون سے ذاتی ڈیٹا حاصل کر کے لیک کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا موبائل فون چند ماہ قبل فروخت کیا تھا جس شخص نے وہ خریدا اُس نے ڈیٹا ریکور کر کے اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔ رابی پیرزادہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے جس دکاندار کو اپنا فون فروخت کیا وہ اُس کے خلاف بھی کاررائی عمل میں لائیں گی۔