Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چار شادیاں کرنے والے شاطر انکل کی رپورٹر سے دلچسپ گفتگو | زرائع نیوز

چار شادیاں کرنے والے شاطر انکل کی رپورٹر سے دلچسپ گفتگو

ٹی وی رپورٹر : آپ کا نام؟

شہری : آپ مجھے انکل ہاشم کہہ لیجیئے۔

رپورٹر : انکل ہاشم، آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟

ہاشم : اللہ کے فضل سے میری چار بیویاں ہیں۔

رپورٹر : آپ اپنے چار بیویاں کو رکھنے کے تجربے کے بارے میں، دوسرے مردوں کو کچھ کہنا چاہیں گے؟

ہاشم : جی، میں سب مردوں کی حوصلہ افزائی کرونگا کہ وہ کم از کم تین یا پوری چار شادیاں کریں۔

رپورٹر : آپ کیوں ایسا پیغام دینا چاہتے ہیں؟

ہاشم : کیوںکہ چار چار بیویوں کا خاوند ایسے ہے جیسے کسی موبائل فون کمپنی یا ہوائی جہازوں والی کمپنی کا صارف، جو ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے میں رہتی ہیں، ایک دوسرے سے بڑھ کر سروس دیتی ہیں، اور صارف کو نت نئی اور سستی خدمات مہیا کرتی رہتی ہیں۔

رپورٹر : انکل ہاشم، اچھا، آپ کی ایسے مردوں کے بارے میں کیا رائے ہے جو ایک بیوی پر اکتفا کر جاتے ہیں؟

ہاشم : میرے نزدیک یہ ایک بیوی والے مرد واپڈا کے صارف جیسے ہوتے ہیں، گھٹیا اور بکواس سروس، ہر وقت کی لوڈ شیڈنگ اور جان نکالنے والے بل ان کا مقدر ہوتے ہیں۔