Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم نے صحافیوں‌ کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا | زرائع نیوز

ایم کیو ایم نے صحافیوں‌ کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

کراچی: ایم کیو ایم نے” نیوز ایکشن کمیٹی ”کی تجویز پر کراچی کی مختلف شاہراہوں کے نام صحافیوں کے نام پر رکھنے کی حامی بھرلی

بلدیہ عظمیٰ کراچی فوری طور پر چار سڑکوں کو صحافیوں سے منسوب کرے گی، کے ایم سی کے اسپتالوں میں صحافیوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز کے قیام کی بھی یقین دہانی

ایکشن کمیٹی نے منہاج برنا ،نثار عثمانی ،اطہر ہاشمی ،نجیب احمد،طاہر نجمی ،صبیح الدین غوثی ،مقصود یوسفی ،عبدالحمید چھاپرا ،خالد علیگ ،یوسف خان ،احفاظ الرحمن اور محمود احمد مدنی کے نام پیش کردیئے

ایم کیو ایم صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور اس سلسلے میں جو بھی احتجاج ہوگا پارٹی کے رہنما اس میں شرکت کریں گے ،امین الحق اور خواجہ اظہار کی عمیر علی انجم سے گفتگو

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی برسراقتدار جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے” نیوز ایکشن کمیٹی ”کی تجویز پر شہر قائد کی مختلف شاہراہوں کے نام معروف صحافیوں کے نام پر رکھنے کی حامی بھرلی ہے جبکہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں صحافیوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز کے قیام کے لیے بھی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گزشتہ روز ”نیوز ایکشن کمیٹی” کے کنوینر عمیر علی انجم نے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز پر رابطہ کمیٹی کے ارکان رکن قومی اسمبلی امین الحق اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کی اور انہیں صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

عمیر علی انجم نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی آبیاری میں اہل قلم کا اہم کردار ادا ہوتا ہے، افسوسناک بات ہے کہ شہر کی مختلف شاہراہیں کھلاڑیوں ، فنکاروں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے تو منسوب ہیں لیکن ان افراد کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے والے صحافیوں کو بالکل نظر انداز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ نامور صحافیوں منہاج برنا ،نثار عثمانی ،اطہر ہاشمی ،نجیب احمد،طاہر نجمی ،صبیح الدین غوثی ،مقصود یوسفی ،عبدالحمید چھاپرا ،خالد علیگ ،یوسف خان ،احفاظ الرحمن اور محمود احمد مدنی کے ناموں سے شاہراہوں کو منسوب کیا جائے۔

رابطہ کمیٹی کے اراکین نے عمیر علی انجم کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی فوری طور پر چار سڑکوں کو صحافیوں کے ناموں سے منسوب کرے گی اور اس کے بعد مرحلہ وار دیگر صحافیوں کے نام سے شاہراہوں کو منسوب کیا جائے گا۔

نیوز ایکشن کمیٹی کے کنونیئر نے اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی رابطہ کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا ،جس پر رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور اس سلسلے میں جو بھی احتجاج ہوگا پارٹی کے رہنما اس میں ضرور شرکت کریں گے۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عمیر علی انجم کی تجویز پر کے ایم سی اسپتالوں میں صحافیوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا اور کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے حتی المقدور کوشش کی جائے گی ۔