Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مچھر اور لال بیگ سیکنڈوں میں مارنے والی گھریلو دوا | زرائع نیوز

مچھر اور لال بیگ سیکنڈوں میں مارنے والی گھریلو دوا

کراچی: شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں لال بیگوں اور مچھروں کا مسئلہ موجود نہ ہو اور اسی وجہ سے گھریلو اشیائے صرف میں کیڑے مار دوائیں ہر وقت شامل رہتی ہیں لیکن اس مقصد کے لیے ایک دوا آپ گھر پر خود بھی بناسکتے ہیں جو ایک سیکنڈ کے اندر اندر کسی بھی لال بیگ یا مچھر کو ہلاک کرسکتی ہے۔

یہ دوا تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے آدھا کپ سبزی جاتی تیل (ویجی ٹیبل آئل)، آدھا کپ سرکہ اور آدھا کپ شیمپو اچھی طرح سے آپس میں ملا لیجیے، آپ کی دوا تیار ہے۔

جب بھی دوا استعمال کرنی ہو تو پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا کر اس کے تمام اجزاء ایک بار پھر آپس میں یکجان کرلیں۔ اس کا چھڑکاؤ ان تمام جگہوں پر کریں جہاں لال بیگوں اور مچھروں کی تعداد زیادہ ہو۔ جونہی یہ گھریلو جادوئی اسپرے ان پر پڑے گا وہ اس طرح سے مرنے لگیں گے جیسے آپ نے کوئی خطرناک جراثیم کش دوا اُن پر چھڑک دی ہو۔

ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ اس دوا کے استعمال سے آپ کے گھر میں مچھروں اور لال بیگوں کی تعداد نمایاں طور پر کم ہوجائے گی اور مہنگی دوا پر خرچ ہونے والی رقم کی بچت بھی الگ ہوگی۔

بشکریہ ایکسپریس