لاہور: سپریم کورٹ میں میاں منشا کے خلاف نیب کی تحقیقات رکوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں فریقین کے وکلاء نے اپنے دلائل دیے۔
سپریم کورٹ میں نیب کے وکیل نے بتایا کہ ایم سی بی کی نج کاری کر کے میاں منشا کو نوازا گیا، قانون کے تحت کرمنل انکوائری کو عدالت معطل نہیں کرسکتی۔
جسٹس عظمت نے پوچھامیاں منشاپرکیاالزام ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا ایم سی بی کی نجکاری کا معاملہ ہے،نج کاری میں میاں منشا کو بہت نوازا گیا۔
جس پر جسٹس عظمت سعید بولے انھیں مقدمے سے متعلق سب علم ہے،کوئی دوسرا بینچ اس معا ملے پر سماعت کرے ، انھوں نےکیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کے لیےچیف جسٹس کو بھجوادیا۔
واضح رہے کہ نیب نےمیاں منشا کےخلاف سپریم کورٹ کے کہنے پر انکوائری شروع کی تھی ۔لاہورہائی کورٹ نےانکوائری معطلی کاعبوری حکم دیاجسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے۔
نیب کا موقف ہے کہ سیکشن اٹھائیس کے تحت کرمنل انکوائری کو معطل نہیں کیا جا سکتا ۔
