کراچی : نیپرا نے کے الیکٹرک کے نومبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے۔نیپراسے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 7روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل اکتوبر کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔
نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے 4 روپے 98 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا۔کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔ لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
