ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرسینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو طارق رفیع کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں شہر کی شاہراہوں کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو طارق رفیع نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی میں ادارہ ترقیات کراچی وسائل کی کمی کے باوجود تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔
شاہراہ فیصل، شاہراہ پاکستان، راشد منہاس روڈ، آئی آئی چند ریگر روڈ، ایم ڈی خان روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر مارکنگ، نیون سائن بورڈ، سگنلز کی درستگی، کیٹ آئیزلگانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
متعلقہ علاقہ کے ایگزیکٹو انجینئر اور ڈی ایس پی شاہراہوں کی تزئین و آرائش،اوورہیڈ برج کی تعمیر اور یو ٹرن کی نشاندہی کرکے مکمل رپورٹ مرتب کریں،
مثبت تجاویز کی روشنی میں شاہراہوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ اور تعمیر و مرمت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی مہیا کی جاسکے
اجلاس میں ڈی ایس پی کھارادر عمران صدیقی، ڈی ایس پی صدر غوث احمد خان، ڈی ایس پی گلشن اقبال افضل نور، ڈی ایس پی لیاقت آباد نسیم فاروقی اور ایس ایس پی ٹریفک روڈز تراب حسین، انسپکٹر عبدالحکیم کے علاوہ کے ڈی اے ایگزیکٹو انجینئر اسلم خان، ایگزیکٹو انجینئر طارق جلیل، ایگزیکٹو انجینئر رضا حسین و دیگر افسران موجود تھے۔
