نوکری ملنے کے بعد شہباز گل نے کس کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اعزازی معاونِ خصوصی مقرر کردیا، جس کے بعد اُن کو محنت کا صلہ مل گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز گِل کووزیراعظم کامعاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکشن تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز گل کی تعیناتی اعزازی ہو گی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
خیال رہے کہ شہباز گل اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان رہ چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کا سلسلہ خاصہ تیز کردیا تھا۔
شہباز گل نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد خاموشی اختیار کی البتہ انہیں 6 گھنٹے قبل فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا اور مبارک باد دی جس پر انہوں نے مسکراتے چہرے سے جواب دیا۔
Thank you @fawadchaudhry g. https://t.co/E7wGR9HouZ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 14, 2020
