دیہاڑی دار طبقے کی مالی اعانت، حبیب میٹروپولیٹن بینک نے لاکھوں روپے رقم عطیہ کردی

کراچی: حبیب میٹروپولیٹن بینک کی انتظامیہ نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد کی مالی معاونت کے لیے بڑی رقم عطیہ کردی۔
بینک انتظامیہ کی جانب سے رقم جعفریہ ڈیزاسٹر الائنس (جے ڈی سی) کو عطیہ کی گئی جس کی ظفر عباس نے بھی تصدیق کی اور حبیب میٹروپولیٹن بینک کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے بیان میں ظفر عباس کا کہنا تھا کہ حبیب میٹروپولیٹن بینک کی جانب سے جے ڈی سی کو لاک ڈائون متاثرین دیہاڑی دار طبقہ کے راشن کے لیئے کئی ملین روپے کے عطیات دئیے گئے ہیں ۔اس مشکل گھڑی میں مصیبت زدہ پاکستانی بھائیوں کے لئے اتنا بڑا قدم اٹھانے پر دعا کرتے ہیں پروردگار عالم اس بینک کو دن دوگنی رات چگنی ترقی نصیب فرمائے۔
یاد رہے کہ جے ڈی سی کی جانب سے کراچی میں 21 مارچ کے بعد سے بڑے پیمانے پر راشن تقسیم کیا جارہا ہے، اس ضمن میں جے ڈی سی کے سیکڑوں رضا کار ہمہ وقت راشن کی پینکنگ اور اسے غریبوں تک پہنچانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں۔
https://twitter.com/ZafarJdc/status/1259864350095036420?s=20
