خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے رضا کار کی جانفشانی اور عزم کو صارفین داد دے رہے ہیں۔
کے پی ریسکیو کی جانب سے گزشتہ روز ایک ٹویٹ شیئر کای گیا جس میں ایک تیراک رضا کار کی تصویر بھی شامل تھی۔
ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ’’گھرمیں بہن کا جنازہ تیار ہو اور دوسرے کہ بہن بیٹی کے جنازے کے لیے جسد خاکی کی تلاش میں سرگرداں یہ ہےریسکیو1122کا تیراک ظاہرشاہ جوکندل ڈیم صوابی میں ڈوبنے والی تین بہنوں کی تلاش میں اپنی بہن کی تدفین کے لیے بھی شامل نہ ہوسکا، شاید اس سے کسی کو فرق نہ پڑے لیکن دنیا کے لیے مثال ہے‘‘۔
گھرمیں بہن کا جنازہ تیار ہو اور دوسرے کہ بہن بیٹی کے جنازے کے لیے جسد خاکی کی تلاش میں سرگرداں یہ ہےریسکیو1122کا تیراک ظاہرشاہ جوکندل ڈیم صوابی میں ڈوبنے والی تین بہنوں کی تلاش میں اپنی بہن کی تدفین کے لیے بھی شامل نہ ہوسکا، شاید اس سے کسی کو فرق نہ پڑے لیکن دنیا کے لیے مثال ہے pic.twitter.com/Qn1C2zEGSs
— KP_Rescue1122 (@KPRescue1122) June 11, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے صارفین نے جانفشانی اور ایمانداری سے کام کرنے والے رضا کار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر سب اس ایمانداری سے کام کرلیں تو معاملات درست ہوجائیں۔
