تحریک انصاف کا واٹربورڈ پاک فوج یا رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ
کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے قلتِ آب کے باعث پانی کی فراہمی کا انتظام فوج یا رینجرز کے حوالے کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدیدگرمی کےدوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور قلتِ آب کے خلاف تحریک انصاف نے کل وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا۔
سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا لہذا واٹربورڈ کا انتظام فوج یا رینجرز کے حوالے کردیا جائے۔ دوسری جانب وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ صرف کراچی یا سندھ کا نہیں بلکہ یہ پورے ملک کا ہے، بجلی کا بحران بھی پورے صوبے میں ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پرجمعےکو احتجاج کا اعلان، مزید جانیےاس ویڈیو میں #DunyaVideos #RoznamaDunya
For more videos visit: https://t.co/JwOc5n569R @pmln_org @PTIofficial @MediaCellPPP#PTI #PPP #Karachi pic.twitter.com/kKO8uNETgX— Roznama Dunya (@roznamadunya) June 13, 2019
