اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شریک ہونے کا بزرگ کارکن دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔۔
جیو نیوز کے مطابق آزادی مارچ میں شریک ہونے والا 55 سالہ سکھر کے رہائشی کارکن کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اُسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، پمز اسپتال کے ترجمان کے مطابق انتقال کرنے والے شخص کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی۔
انتظامیہ کے مطابق دھرنے میں شریک شخص کے انتقال کے حوالے سے پولیس کو مطلع کردیا گیا۔