کراچی : رمضان میں سینیٹری عملے سے 2 شفٹوں میں کام لیا جائے گا

کراچی : سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نسیم الدین میرانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں رمضان کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور نجی کمپنیز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ نجی کمپنیز کے عہدیداران نے رمضان کے انتظامات کے سلسلے میں بریفنگ میں بتایا کہ سینیٹری عملے کو دو شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا۔بالخصوص جن اضلاع میں فلاحی ادارے افطاردسترخوان لگاتے ہیں وہاں صفائی کے لئے اضافی عملہ موجود رہے گا۔ضلع شرقی اورضلع جنوبی میں ضرورت کے مطابق یوسی وائز اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا۔

مساجد، امام بارگاہوں اور تراویح کے لئے دیگر عبادت گاہوں کے اطراف اور راستوں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی۔بالخصوص 15 رمضان کے بعد مارکیٹ، بچت بازار کے اطراف صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مقدس مہینہ ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام عملہ الرٹ رہے اور دیگر سوک اداروں کے ساتھ بھی مکمل رابطہ رکھا جائے گا۔ شکایتی مراکز فعال کئے جائیں گے۔

شکایات کے فوری ازالے کے لئے سالڈ ویسٹ کے ہیلپ لائن نمبر 1128واٹس اپ نمبر 0318-1030851 کے علاوہ کمپلین ایپ SSWMB Complaints Karachi پر شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

اجلاس کے آخر میں نسیم الدین میرانی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: