Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اہلسنت و الجماعت کراچی کے رہنما سلیم کھتری نیو کراچی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق | زرائع نیوز

اہلسنت و الجماعت کراچی کے رہنما سلیم کھتری نیو کراچی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی : اہلسنت و الجماعت کراچی کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر سلیم کھتری نیو کراچی میں قاتلانہ حملے میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 55 سالہ سلیم کھتری پر نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں ان کے گھر کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل معروف عثمان کے مطابق مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر 5 جی میں واقع ایک پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل پر آنے والے 4 ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ سلیم کھتری کو 6 گولیاں لگی ہیں۔سلیم کھتری کو قاتلانہ حملے کے فوری بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے۔