Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چھاپے میں پولیس گاڑیوں کے ساتھ 2 کالی گاڑیاں کیا کر رہی تھیں؟ مونس الٕہی | زرائع نیوز

چھاپے میں پولیس گاڑیوں کے ساتھ 2 کالی گاڑیاں کیا کر رہی تھیں؟ مونس الٕہی

لاہور : پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مونس الٰہی نے لکھا کہ پولیس نے گزشتہ رات گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپا مارا۔انہوں نے لکھا کہ نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25 گاڑیاں آئی تھیں۔

مونس الٰہی نے لکھا کہ پولیس کی 25 گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں پر ساتھ میں 2 کالی گاڑیاں کیا کر رہی تھیں؟