کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کے کیس میں سول جج کی اہلیہ کی ضمانت پر رہائی

اسلام کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر بہیمانہ تشدد کے کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل  اینڈ ڈسڑکٹ سیشن جج محمد ہارون نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد ہارون نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ملزمہ سومیا عاصم جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھیں ۔

عدالت سے ان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: