شہریوں کی سہولت کے لئے رمضان بچت ایکسپومنعقد ہوگی، گورنر سندھ

کراچی: کراچی ایکسپو سینٹر میں رمضان بچت ایکسپو ہوگی، 8 تا 10 رمضان ہونے والی نمائش میں صارفین 30 سے 50 فیصد رعایت پر خریداری کرسکیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بدر ایکسپو سلوشنز کے تحت رمضان کے مہینے میں کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی بچت ایکسپو 2023 کے بارے میں گورنر ہاؤس میں سیشن منعقد ہوا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش کے سلسلے میں منعقدہ سیشن میں مہنگائی کی وجہ سے عام طبقہ بالخصوص لوئر اور مڈل کلاس گھرانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نمائش کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

اس سیشن میں حکومتی شخصیات، کاروباری قائدین، ایف ایم سی جیز کے نمائندوں اور ملک بھر کی معروف برانڈز سمیت میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس سیشن کا مقصد بچت ایکسپو کے اغراض و مقاصد اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ برانڈز کو اس اہم ایونٹ میں شرکت کی ترغیب دینا تھا۔ بچت ایکسپو میں صارفین 30سے 50فیصد کم نرخ پر خریداری کرسکیں گے۔

اس موقع پر بدر ایکسپو سلوشنز کی جانب سے نمائش کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی اور رمضان میں ہونے والے اس اہم ایونٹ کے پرامن اور بھرپور انعقاد کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

بچت ایکسپو 2023 کراچی ایکسپو سینٹر میں 8سے 10رمضان المبارک (31مارچ 2023سے 2اپریل 2023) منعقد ہوگی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔ اس ایونٹ میں رعایتی قیمت پر اشیاء و خدمات کی وسیع رینج فروخت کے لیے پیش کی جائیگی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام برانڈز پر زور دیا کہ ایک اچھے مقصد کے لیے ہونے والی اس نمائش میں بھرپور شرکت کریں تاکہ کمیونٹی کی مدد کے کاموں میں برانڈز اور کمپنیاں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے ایونٹ کے کامیاب اور بھرپور انعقاد کے لیے اپنی سپورٹ کی بھی یقین دہانی کرائی۔

بچت ایکسپو کا انعقاد بدر ایکسپو سلوشنز کے تحت گورنر سندھ وار کے ایم سے سمیت جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru