Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی:مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،3گرفتار |

کراچی:مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،3گرفتار

کراچی : وفاقی حساس ادارے کی مدد سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کراچی میں تیموریہ کےعلاقے ارم شاپنگ سینٹرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو پشاور سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا، جبکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ برآمد کیے گئے اسلحے میں 6 نائن ایم ایم پستول، 8 تیس بور پستول، ایک پین پستول شامل ہے، مختلف پستول کے 16میگزین، 30 بور اور نائن ایم ایم کی 950 گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ نے دعوی کیا کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا اور گرفتار ایک ملزم کا بھائی گزشتہ سکھر بائی پاس کے قریب اسلحہ اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا تھا۔ گرفتار دونوں ملزموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔