وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں قربانی دے کر امن لائی، آئندہ 10 سالوں میں سو ارب روپے خرچ ہوں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک عام آدمی کی نہیں سربراہ کی چوری سےٹوٹتا ہے، شورکرنے والوں یا جماعتوں کا مقصد محض این آر او لینا ہے، اگرملک لوٹنے والوں کو این آر او دیا تو قوم سے غدار کروں گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارامقصدپاکستان میں یکساں قانون اوربرابری ہے اور حکومت تمام لوگوں کو یکساں مواقع فراہم کرے گی، مہمند سمیت دیگر قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
’’جواپنی کرسی بچاتاہےوہ کبھی لیڈرنہیں بن سکتا،ملک عام آدمی نہیں ملک کے سربراہ کی چوری سےتباہ ہوتا ہے‘‘۔ تقریب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی بھی شرکت
