Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
asif ghafoor imporatnt statment regarding missing persons

لاپتہ افراد کے خاندانوں‌ کے دکھ میں‌ برابر کے شریک ہیں، آصف غفور

پاک فوج کے ترجمان نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ شیئر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے دل تمام لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ان خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششوں میں ان کے ہمراہ ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں فوجی جوانوں نے اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے تحفظ کے جانیں قربان کیں، کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ ساتھ ہی انہوں نے تاکید بھی کی کہ کسی کو بھی کسی بھی طرح اس معاملے کو خراب نہ کرنے دیا جائے۔

یاد رہے آصف غفور اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے مختلف چیزیں شیئر کرتے رہتے ہیں اس کا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

گزشتہ دنوں آصف غفور نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا تھا کہ ہم کسی کو لاپتہ کرنا نہیں چاہتے البتہ جنگ اور محبت میں ہر چیز جائز ہے۔ اُن کے اس بیان پر لاپتہ خاندانوں نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔