اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیر شپ کا فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو فارغ کر دیا ہے _ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق سماعت کا اختیار رکھتا ہے _
الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کے اعتراضات کو مسترد کر دیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا، فاروق ستار کو کنوینیر شپ سے ہٹانے کےلئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔
فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔
فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا بنچ موجود ہی نہیں تھا ریڈرنے آکر فیصلہ سنایا، بہادر آباد گروپ کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کےفیصلے کو چیلنج کریں گے، جب ایک ادارہ ٹرائل کرہی نہیں سکتا وہ کیسے فیصلہ دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ نہیں ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔
گزشتہ سماعت پر فاروق ستار اعلان کرچکے تھے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے۔
ہمارا فیس بک پیج لائک کریں: https://www.facebook.com/ZarayeNews/
ٹوئٹر فالو کریں: https://twitter.com/ZarayeNews
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔