Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: پی ایس ایل فائنل، کون سی سڑک کھلی ہوگی کون سا روٹ‌ بند ہوگا؟ | زرائع نیوز

کراچی: پی ایس ایل فائنل، کون سی سڑک کھلی ہوگی کون سا روٹ‌ بند ہوگا؟

کرکٹ کے دیوانوں کیلئے ٹریفک پلان کا اعلان بھی کردیا گیاہے، گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے آٹھ جگہیں مقرر کی گئی ہیں، جن کے پاس ٹکٹ ہوگا وہی اپنی گاڑیاں مخصوص جگہوں پر پارک کرسکیں گے۔

نیشنل اسٹیڈم کراچی تک پہنچنے کیلئےشہریوں کو پہلے پارکنگ تک پہنچنا ہوگا۔ایئرپورٹ، ملیر، ڈرگ روڈ کی جانب سےآنے والے عوام کی منزل ڈالمیا پر غریب نوازگراؤنڈ ہوگا، جہاں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

نیوکراچی، نارتھ کراچی، ناگن، گلشن اور صفورا سےآنے والے شہری یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجدکےساتھ حکیم سعید گراؤنڈ، اردو یونیورسٹی گراؤنڈ اوراتوار بازار گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔

ڈیفنس، کلفٹن، صدر، لیاری اور ٹاور کے باسیوں کو کشمیر روڈپراسپورٹس کمپلیکس اور چائنہ گراؤنڈ تک پہنچنا ہوگا۔

جبکہ ان کیلئے ایم اے جناح روڈ پر میر عثمان پارک میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ان پارکنگ پوائنٹس سے خصوصی شٹل سروس شائقین کو اُن کی منزل نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچائے گی۔

کراچی:اسٹیڈیم کےروٹس پرایسٹ زون کے 6ہزاراہلکارتعینات ہونگے ،پولیس

کراچی:شرکاکی اسکیننگ واک تھروگیٹس کےذریعےکی جائےگی،پولیس

شائقین کواسٹیڈیم لانےکیلئے200 سےزائدشٹل سروس کااہتمام کیا گیا ہے،پولیس

کراچی:عوام کی سہولت کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سےکیمپ قائم ،پولیس

کراچی:مریضوں، ڈاکٹرزاورایمبولینسزکواسپتال تک رسائی ہوگی،پولیس

اسٹیڈیم کے اطراف رہائشیوں کو متبادل راستوں کی آگاہی دی جائیگی،پولیس

کراچی:تربیت یافتہ خواتین اہلکاروں کو جامہ تلاشی کیلئےتعینات کیا گیا ،پولیس