جنازے پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، متعدد نمازی زخمی

ساہیوال: پنجاب کے علاقے ساہیوال میں جنازہ گاہ میں موجود درخت پر شہد کے چھتے میں بیٹھی مکھیوں نے جنازے کے شرکاء پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شدید بھگدڑ مچ گئی۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق مکھیوں کے کاٹنے سے 16افراد زخمی ہو گئے جن میں 8 شدید زخمیوں مشتاق احمد 65 سالہ، محمد اشفاق 42 سالہ، محمد نعیم 40سالہ، زین18سالہ، اسحاق 62سالہ، افتخار 50سالہ چاند 40سالہ اور چھ سالہ بچی عیشاءفا طمہ کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا۔

بیکری مالک اللہ دتہ کی میت جب جنازہ کے لئے ٹینکی گراﺅنڈ میں لائی گئی تو شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا اور ایک گھنٹہ بعد میت کو اٹھا کر دوسری جگہ لے جا کر جنازہ پڑھایا گیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں: https://www.facebook.com/ZarayeNews/

ٹوئٹر فالو کریں: https://twitter.com/ZarayeNews


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: