Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کمشنرکراچی سے آئل ٹینکراونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات | زرائع نیوز

کمشنرکراچی سے آئل ٹینکراونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کراچی : کمشنرکراچی محمد اقبال میمن سے آل پاکستان آئل ٹینکرزاونرز ایسو ای ایشن کے 15 رکنی وفد نے جس کی قیادت ایسو ایشن کے چیئر مین گلفراز خان نے ملا قات کی ۔ اس موقع پر قا نو ندان ند یم شیخ ایڈوکیٹ اورتاجر رہنماسنجے بھی موجود تھے ۔ کمشنرکراچی نےوفدکےتفصیل کےساتھ مسائل سنے ۔

کمشنرکراچی نے وفد کی درخواست پر فیصلہ کیا کہ رواں ماہ کے دوران اجلاس کمشنر آفس میں اجلاس طلب کیاجائے گا جس میں سیکرٹری RTA کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے افسران ، ڈی آئی جی ٹریفک کو ایسو ای ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کی جائینگی اورمشکلات کو ہر حال میں دورکیاجائے گا۔

انہوں نےکہا کہ حکو مت سندھ کی بھر پورکو شش ہے کہ عوام کےمسائل حل کیئے جائیں اوروزیرِ اعلیٰ سندھ کی خواہش ہےکہ عام آدمی کو حکومت کی جانب سےفیض یاب کرایاجائے اور میری اولین کو شش ہے کہ اس شہر کے ہر طبقہ ِ فکرمسائل حل کئے جائیں۔

اس موقع پروفد نےکمشنرکراچی کامسائل سننے پر دلی شکر یہ ادا کیا ۔ اس موقع پر وفد نے کمشنر کراچی کو سندھ کاروایتی تحفہ اجرک و ٹو پی پیش کی۔