Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی، معطلی کے باوجود جی ایس نمبر گاڑی کا استعمال ، افواہ یا ... |

کراچی، معطلی کے باوجود جی ایس نمبر گاڑی کا استعمال ، افواہ یا …

کراچی، معطلی کے باوجود سرکاری نمبر گاڑی استعمال کرنے والے سے ملازمین اور افسران بھی خوف کا شکار

کراچی کے ضلع ڈسٹرکٹ ایسٹ ترقیاتی کاموں اور دیگر حوالوں سے ہر وقت خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے، اب ایسی اطلاع سامنے آئی ہے جو اگر سچ ہے تو اعلیٰ حکام کو نوٹس لے کر اس کی وضاحت جاری کرنی چاہیے۔

ذرائع نیوز کو موصول ہونے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈی ایم سی ایسٹ میں چھ گریڈ کےمحکمہ انسداد تجاوزات میں من مانیاں کرتےسرکاری ملازم (جن کا نام ک سے شروع ہو کر ر پہ ختم ہوتا ہے) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب ملک سمیت اعلیٰ افسران کےلیئے خوف کی علامت بن گیا ہے۔

یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ ملازم معطل ہونے کے باوجودسرکاری مراعات حاصل کررہا ہے جبکہ اُس نے سرکاری گاڑی بھی واپس نہیں کی اور اس کا استعمال کررہا ہے۔ اس حوالے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ  ایڈمنسٹریٹرسمیت دیگر اہم عہدوں پرتعینات اعلیٰ افسران مذکورہ افسر کے خلاف کارروائی سے اس لیے گریزاں ہیں کہ اس شخص سے اُن کے بھی کچھ مفادات وابستہ ہیں، جبکہ اثر و رسوخ ایک علیحدہ خوف کی وجہ بھی ہے۔

اگر یہ بات حقیقت پر مبنی ہے تو وزیربلدیات سمیت دیگراعلیٰ حکام کو نوٹس لے کر بلدیہ شرقی کے ملازمین کے احساس محرومی کو  ختم کرنا چاہیے اور اس کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کرنا چاہیے۔ کچھ ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ شخص اُن کی ملازمتوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews