Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فضل الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا | زرائع نیوز

فضل الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کراچی: سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر سندھ محمد زبیر  نے نگران وزیر اعلیٰ فضل الرحمان سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ اور سابق وزراء سمیت بیوروکریٹس اور بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

فضل الرحمن 2005 سے 2010 تک 2 مرتبہ سندھ کے چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

انہوں نے سیکریٹری فنانس، سیکرٹری ایکسائز اور دیگر عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

فضل الرحمن اکاؤئنٹنٹ جنرل سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

وہ سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔