Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
افطاری سے قبل شربت؟‌ عمران خان کی نئی تصویر پر تنازع | زرائع نیوز

افطاری سے قبل شربت؟‌ عمران خان کی نئی تصویر پر تنازع

کراچی: انٹرنیٹ پر عمران خان کی ایسی تصویر وائرل ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھڑی میں 6 بج رہے ہیں اور ٹیبل پر مختلف انواع و اقسام کے کھانے موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ کر یہ اندازہ لگایا کہ یہ تصویر رمضان کی ہے اور عمران خان نے روزہ چھوڑ دیا جس کی وجہ سے وہ آسانی سے پانی پی رہے ہیں جبکہ دیگر پی ٹی آئی قائدین اور رہنما روزہ دار ہونے کی وجہ سے کچھ کھا پی نہیں رہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیبل پر بیٹھے مولوی حضرات بھی کپتان کو حیرانی کے عالم میں تک رہے ہیں، عمران خان کی رمضانوں میں یہ تصویر سامنے آنے پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا اور روزہ چھوڑنے پر خوب تنقید کی بلکہ کچھ تو یہ تک کہہ گئے کہ جب پارٹی لیڈر روزہ نہیں رکھتا تو وہ کیسے اسلامی ملک کی کسی پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے۔

دو روز کی خاموشی کے بعد ڈیلی پاکستان نے اس معاملے کو تحقیقاتی صحافت کے تحت حل کیا جس کے مطابق یہ تصاویر عمران خان کے دورہ گولڑہ شریف کی ہے اور ممکنہ طور پر انہوں نے یہ دورہ 9 مئی کو کیا تھا اور اس موقع پر ان کی خاطر توازہ کی گئی ۔

شول میڈیا پر تصاویر نوید اقبال نامی شخص نے شیئر کی جوکہ پی ٹی آئی کے کارکن معلوم ہوتے ہیں ، انہوں نے اس کے ساتھ پیغام درج کیا کہ اپنے قائد عمران خان صاحب کے ساتھ گولڑہ آمد ، پیر آف گولڑہ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔