کراچی: جامعہ کراچی سینڈیکیٹ نے 5 لیکچررز کے تقرر کی منظوری دیدی ۔ جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کا ون پوائنٹ ایجنڈا اجلاس منعقد ہوا جس میں عدالتی حکم کے پیش نظر شعبہ ابلاغ عامہ میں 5 لیکچررزکاکیس رکھاگیا ِ۔
اکثر ممبران نے پانچوں لیکچررزکی تقرری کی حمایت کی جس کے بعدپانچوں لیکچررزکے تقررنامے ایک دو روز میں جاری کر دیئے جائیں گے۔ اس کی رپورٹ 5 جنوری کو عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔
