کراچی : سندھ ہائیکورٹ نےکلفٹن میں نجی اسپتال سےمتصل پارک میں اسپتال کی پارکنگ بنانےکے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، ایڈمنسٹریٹرکےایم سی،ڈاکٹر عاصم حسین کو نوٹس جاری کردیئے۔
عدالت نے ڈی جی پارکس کے ایم سی اور دیگرکو بھی 30 جنوری تک جواب دینےکاحکم دیاہے۔
درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ نجی اسپتال کمرشل بنیادوں پر چلایاجاتا ہے جس کی پارکنگ پبلک پارک میں قائم ہے،سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں، پارک میں کمرشل سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں،غیرقانونی پارکنگ فوری ختم کرکے پارک بحال کرایاجائے۔
