Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ناصر شاہ نے عمران خان کو سیاسی نا بالغ قرار دے دیا | زرائع نیوز

ناصر شاہ نے عمران خان کو سیاسی نا بالغ قرار دے دیا

کراچی :وزیربلدیات سیدناصر حسین شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاسی میدان میں نابالغ ہے اور معاشی پالیسی کے حوالے سے کھوکھلے دعوے کرتارہتا ہے جب کہ ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کرنے والا عمران نیازی کا نااہل اقتدار تھا اور ملک کو اس نہج پر پہنچانے والا خود عمران نیازی ہی ہے جس کی وجہ سے معیشت مشکلات کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنے دورِ اقتدار میں معیشت کو بُری طرح نقصان پہنچایا جبکہ ہماری اتحادی حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے تاکہ عوام خوشحالی سےزندگی بسر کرسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا اور اگر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ملک کو سوائے بحرانوں کے کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاستی اداروں کو بہت نقصان پہنچایا اور انہیں اپنی منشا کے مطابق چلانے کی کوشش کرتا رہا اور خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست کا کچھ علم نہیں جبکہ بات معیشت کی کرتا ہے ۔

ناصر شاہ نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ معیشت پر ماہرین کو بات کرنے دیں، آپ صرف جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران کو الیکشن کی جلدی اس لیے ہے کہ وہ اپنے خلاف کرپشن کے کیسز کھلنے سے خائف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تو شہ خانہ کے تحائف میں کرپشن کے الزامات کا کوئی جواب نہیں دے پارہا کیونکہ اس کی کرپشن واضح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت الیکشن قوانین میں اصلاحات لاکر اور معیشت بحال کر کے انتخابات کی طرف جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ان سے عوام کی بھلائی کا کوئی بھی کام نہ ہوسکا اور نہ ہی ان کے پاس عوامی بھلائی کا کوئی منصوبہ تھا۔ عمران نیازی بھینسیں بیچنے، انڈے مرغی کی معیشیت کی باتیں ایسے کرتا تھا جیسے شیخ چلی نے دوبارہ جنم لیاہو۔