کراچی: سندھ حکومت نے دادو، قمبرشہدادکوٹ، بدین کے اضلاع کے بعد کراچی میں بھی ایڈمنسٹریٹر ہٹانے کی تیاریاں کرلی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات پر سندھ حکومت نے ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کی سمری تیارکرلی ہے۔ڈی ایم سی شرقی کے ایڈمنسٹریٹر محمد شکیل، ڈیم ایم سی کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر محمد شریف، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد محمد فاروق کو بھی ہٹایا جائے گا۔تینوں ایڈمنسٹریٹرز ایم کیو ایم کی تجویز پر لگائے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کوایک مراسلے میں باورکرایا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے شیڈول اعلان کے بعد نئے افسران نہیں لگائے جاسکتے۔
