کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے رینجرز کے قلندر ونگ کے ساتھ مل کر بدنام زمانہ اسمگلر عابد کابلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 6 NCP نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلی گیں
کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے انسداد اسمگلنگ ادارے ASO نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی رینجرز کے قلندر ونگ کے تعاون سے کشمیر روڈ پر ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا اور بدنام زمانہ اسمگلر عابد اشرف عرف عابد کابلی کی اسمگل شدہ 12 ملین روپے سے زائد مالیت کی 6 نان ڈیوٹی پیڈ اسمگل شدہ گاڑیاں برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیں
ملزم کو باضابطہ گرفتار کر کے مجاز عدالت سے29 دسمبر تک کا ریمانڈ حاصل کیا ہے، جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ مزید اسمگل شدہ گاڑیوں کی برآمدگی اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
عابد کابلی پر اس سے قبل کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے پانچ مختلف ایف آئی آر درج کی تھیں اور اسے 2019 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ چھاپے کے نتیجہ میں جعلی نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کے جعلی کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
عابد کابلی ایسے افراد کا ایک منظم گروہ چلاتا ہے جو افغانستان سے گاڑیاں اسمگل کرکے جعلی دستاویزات پر کراچی لاتے ہیں۔اور ان گاڑیوں کو کراچی کے بااثر افراد کو فروخت کرتے ہیں۔