Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران خان کی اداروں پر تنقید ناقابل قبول ہے، ایم کیو ایم | زرائع نیوز

عمران خان کی اداروں پر تنقید ناقابل قبول ہے، ایم کیو ایم

کراچی: کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت خداداد اس وقت معاشی و سیاسی اعتبار سے انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لئے اس انتہائی کڑے وقت میں اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ملک کو درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے یکسوئی اور آپسی ہم آہنگی کی وقت کی ضرورت ہے۔

خالد مقبول نے استفسار کیا کہ عمران خان حساس اداروں کے افسران پر کس ایجنڈے کے تحت الزام تراشیاں کر رہے ہیں؟ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے عمران خان ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، پی ٹی آئی کے جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی حوالوں کا استعمال بھی تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں استحکام اور دائمی امن کے لئے سیاسی جماعتوں کے رہنما سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مذہب کے استعمال اور حساس اداروں پر بہتان تراشی سے اجتناب برتیں۔