متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سیکٹر انچارج اور رابطہ کمیٹی کے ممبر علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
ایم کیو ایم کے سینئر کارکن اور لندن رابطہ کمیٹی کے ممبر رکن الدین تاج امریکا کے شہر بالٹی مور کے ایک اسپتال میں گزشتہ چار روز سے داخل تھے اور اُن کی حالت تشویشناک تھی۔
ڈاکٹرز نے 48 گھنٹے قبل انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر نے اُن کے انتقال کی تصدیق کی۔
رکن الدین تاج کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر کارکنان میں ہوتا تھا اور وہ 2015 میں بیرون ملک گئے جس کے بعد سے وہیں پر مقیم تھے، پرانی ایم کیو ایم میں وہ 2015 میں رابطہ کمیٹی میں بھی شامل ہوئے تھے۔