پنجاب پولیس نے طلبا کو جنسی ہراساں کرنے والے پروفیسر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
سیالکوٹ میں قائم معروف سرکاری کالج کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ناصر اکبر پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام تھا جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
سیالکوٹ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ طالبات کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر نوٹس لے کر ڈی پی او محمد حسن نے شواہد وصول کیے اور پھر کارروائی کی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ تدریس کے مقدس پیشے اور درسگاہوں کا وقار مجروح کرنے والے ذہنی بیمار جنسی درندرے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ پروفیسر سے تفتیش کے دوران قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور مضبوط چالان پیش کر کے عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: