سعودی عرب میں رمضان کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ نے شہریوں سے اکیس مارچ 2023 بروز بدھ کو چاند دیکھنے اور شہادتیں جمع کروانے کی اپیل کی تھی جبکہ سرکاری کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا تھا۔

تاہم مقررہ وقت تک چاند کی ملک بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد سپریم کورٹ نے رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

سعودی عرب میں پہلا روزہ تئیس مارچ جبکہ نماز تراویح کل بعد نماز عشا سے شروع ہوگی، اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے رکن نے بھی بدھ کو تیس شعبان کا خیال ظاہر کیا تھا۔
ماہرین فلکیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ 21 مارچ کی شام رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے پہلا روزہ 23 مارچ کو متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل یعنی 22 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: