Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ڈی آئی خان: پولیس چوکی پر حملہ، جھڑپ میں 3 اہلکار شہید، 3 دہشت گردہلاک |

ڈی آئی خان: پولیس چوکی پر حملہ، جھڑپ میں 3 اہلکار شہید، 3 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےکھوٹی میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پرحملہ کر دیا ۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگومیں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں3دہشت گردہلاک ہوگئے۔

شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں سکیورٹی فورسزکے3اہلکارشہید ہوئے جن میں لودھراں کے 42 سالہ حوالدار محمد اظہر اقبال، خانیوال کے 34 سالہ نائیک محمد اسد اور جنوبی وزیرستان کے 22 سالہ سپاہی محمد عیسیٰ شامل ہیں۔

حملےکی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کوسگوکےعلاقےمیں گھیرلیاتھا۔ ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔