Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وفاقی کابینہ،وزارت فنی تربیت کی سفارش پر اہم فیصلہ | زرائع نیوز

وفاقی کابینہ،وزارت فنی تربیت کی سفارش پر اہم فیصلہ

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سعودی ایجنسی تکامل(Takamol) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے مابین سروس لیول ترمیمی معاہدے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیشہ وارانہ تعلیم اور فنی تربیت کے پروگرامز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا افرادی قوت ہمارا سرمایہ ہے، افرادی قوت کو عصری تقاضوں کے مطابق ہنر کی فراہمی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے موجودہ تمام مراکز کو فعال کیا جائے۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارت تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر ایریا سٹڈیز سنٹر، یونیورسٹی آف پشاور اور ہنگری کی کوروینس (Corvinus) یونیورسٹی کے سنٹرل ایشیاء ریسرچ سنٹر کے مابین معاہدے کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی۔ وزارتِ داخلہ کی سفارش پر حکومت پاکستان اور حکومت ایکواڈور کے مابین معاہدے کی منظوری دے دی جس کے تحت دونوں ممالک کے ڈپلومیٹک، آفیشل اور سپیشل پاسپورٹ ہولڈرزباہمی طور پر ویزا سے مستثنیٰ ہونگے۔چیئرمین نادرا کے لئے وزارت داخلہ کی سمری پر تین مجوزہ ناموں میں سے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی) کی تقرری کی منظوری دے دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی 6 ستمبر 2023 اور 19 ستمبر 2023 کے اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیشہ وارانہ تعلیم اور فنی تربیت کے پروگرامز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا افرادی قوت ہمارا سرمایہ ہے، افرادی قوت کو عصری تقاضوں کے مطابق ہنر کی فراہمی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔