کچہ آپریشن 22 ویں روز میں داخل ، کوئی کامیابی نہ مل سکی

راجن پور، جام پور، رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں آپریشن 22ویں روز بھی جاری، فورسز کی میانوالی 2 کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ڈی پی او راجن پور مہر ناصر سیال کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔

ڈاکو کچے سے بچنے کے لیے چھپے ہوئے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ باقی ڈاکو بھی بہت جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔ ڈاکوؤں کے ساتھ مزید پیش قدمی اور گاہے بگاہے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

کچے کے انتہائی دشوار گزار اور خطرناک علاقے کچے میانوالی ٹو میں جدید اسلحے سے لیس تازہ دم پولیس اہلکار مزید پیش قدمی کر رہے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔

پولیس فورسز کی آپریشنل حکمت عملی کے مطابق چک کپرا، بیلے شاہ، چک عمرانی میں کچے جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت اور واپسی کے راستوں کی ناکہ بندی کرکے پیشگی اور ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کچے کے آپریشنل ایریا کے مسلسل دورے کر کے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مکمل مانیٹرنگ جاری ہے۔

اندرونی علاقوں کے رہائشیوں اور دوسرے علاقوں سے آنے والے افراد کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شناخت نہ رکھنے والے افراد سے دوسرے زاویے سے تفتیش کی جا سکے۔ایک کامیاب کارروائی میں پولیس نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تین افراد جن میں نیاز، اکبر اور گل نبی شامل ہیں کو سندھ کی سرحد سے ملحقہ کچہ سندھ جاتے ہوئے روک لیا۔ جال میں آکر سستا ٹریکٹر خرید کر فون پر ڈاکوؤں سے رابطے میں تھا اور ان کے چنگل میں پھنسنے والا تھا جو اغوا ہونے سے بچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: