Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
یہ لوگ ہر صورت عمران کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ، حلیم عادل |

یہ لوگ ہر صورت عمران کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ، حلیم عادل

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ 10 ماہ میں واضح ہوگیا کہ یہ لوگ ہر صورت عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، پہلے ایک قاتلانہ حملہ وزیرستان میں کیا گیا،دوسرا حملہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا تھا، میں وہاں موجود تھا، جب عمران خان عدالت جارہے تھے، پہلے ٹول پلازہ پر روکا گیا، عدالت پہنچے تو شیلنگ کی گئی۔

عدالت میں نامعلوم افراد کو کس نے بھجوایا؟ ان کی ساری سازشیں ناکام ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں، عمران خان جلد بحیثیت وزیراعظم قیادت کریں گے، ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں، قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے تبدیلی عوام کے ووٹ سے ممکن ہے، کچھ طاقتیں نہیں چاہتی کہ انتخابات ہوں اور عوام کی حکومت آئے، مشکل وقت جلد گزر جائے گا۔