Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مسجد الحرام میں اعتکاف کیلئے 2500 مقامات تیار کر لیے گئے | زرائع نیوز

مسجد الحرام میں اعتکاف کیلئے 2500 مقامات تیار کر لیے گئے

ریاض : انتظامیہ حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے2500 مقامات تیار کرلیے گئے ہیں اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں کوباہرنکلنے تک ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔

رمضان المبارک میں نمازیوں کے لیے مسجد الحرام کی چھت پر بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔ ’’ صدارت عامہ برائے امور مسجد الحرام و مسجد نبوی‘‘ نے رمضان کے بابرکت مہینے میں زائرین اور نمازیوں کی کثرت کے پیش نظر المسجد الحرام کی چھت کو بھی تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ’’ صدارت عامہ‘‘ کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ تمام آپریشنل اور تکنیکی خدمات فراہم کر دی گئی ہیں اور مسجد حرام کے زائرین کے لیے چھت بھی تیار کر لی گئی ہے۔

کورونا کے غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت مل گئی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد نُسک ایپ سےعمرہ پرمٹ بھی لے سکتےہیں۔ 2020 میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد حرمین شریفین (مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ) میں غیر ویکسین شدہ افراد کے داخلت پر پابندی عائد تھی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے محکمہ اوقاف کے تعاون سے حج کے موقع پرکام کرنے والے تمام سرکاری اور نجی شعبوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں عازمین اور زائرین میں آگاہی اور بیداری کی پیمائش کے لیے پہلا معیاری مطالعہ جاری کردیا۔

اس مطالعہ کا مقصد پوری دنیا سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے والے ضیوف الرحمان کے لیے وزارت حج کے تعلیمی پیغامات کی رسائی کو ناپنا اور ان کی عبادات میں آسانی اور مناسک کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ مطالعہ میں 30 عملی سفارشات پیش کی گئیں۔