Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اہل وطن کو عید مبارک :‌ کیا کے پی میں‌ اہل وطن نہیں؟‌ | زرائع نیوز

اہل وطن کو عید مبارک :‌ کیا کے پی میں‌ اہل وطن نہیں؟‌

راولپنڈی: وزیراعظم پاکستان عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت تمام سیاسی و عسکری قیادتوں نے عید کا چاند نظر آنے کے بعد قوم کے نام مبارک باد پا پیغام جاری کیا۔

میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے افواج پاکستان نے عید الفطر کا چاند نظر آنے پر ہو وطنوں کو مبارک باد کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن ترقی، ملکی استحکام کی دعاؤں کے ساتھ قوم کو عید مبارک ہو۔ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہم وطن پاکستانیوں کو مبارک باد کا پیغام دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’’اہل وطن کو آرمی چیف ، چیئرمین اور سروسز چیفس کی جانب سے عید مبارک ہو‘‘۔ آرمی چیف نے اس موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا کہ امن،ترقی، ملکی استحکام کی دعاؤں کےساتھ عیدمبارک ہو۔

یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اب سے کچھ دیر قبل عید الفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے گزشتہ روز خیبرپختونخواہ میں سرکاری سطح عید منانے کے فیصلے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چاند کی شہادتوں کو جھوٹ قرار دیا جبکہ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی آئندہ برس سے ملک بھر میں ایک ساتھ عید منانے کی امید کا اظہار کیا۔

نیا پاکستان، خیبرپختونخواہ میں کل عید منانے کا سرکاری اعلان

یہ بھی یاد رہے کہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے پاک فوج  اور حساس اداروں کے اہلکار  اہم دن بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بجائے قوم کے لیے سرف کردیتے ہیں اور وہ دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہیں۔

خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرکے سرکاری سطح پر عید منانے کا اعلان کیا تھا، جس پر کسی بھی سیاسی و عسکری حکام کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات سامنے نہیں آئے تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر سیاسی و معروف شخصیات کی جانب سے عید کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا گیا۔