Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رواں سال رمضان میں‌ جرائم کی وارداتیں کم ہوئیں، کراچی پولیس چیف | زرائع نیوز

رواں سال رمضان میں‌ جرائم کی وارداتیں کم ہوئیں، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پچھلے سال کی نسب رواں سال جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی جبکہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس میں بتایا ، پولیس مقابلوں کے دوران 12 اسٹریٹ کرمنلز ہلاک اور 117 زخمی ہوئے ، 11 بھتہ خور ، 51 موٹر سائیکل وہیکلز ، 15 اغوا کار 306 اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جس میں کلاشنکوفیں ، پسٹلز ، ریپیٹر ، 10 ہنڈ گرینڈز اور گولیاں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آئس ، چرس ، ہیروئن اور دیگر ممنوعہ ایشا برآمد کی ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے دعوی کیا ہے کہ پچھلے سال رمضان المبارک کی مناسبت سے اس سال جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے جبکہ اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا ہے جس کو رکنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں یومیہ 300 کے قریب اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ اگر صرف رمضان المبارک کی بات کی جائے تو ڈکیتوں نے مزاحمت پر 11 شہریوں کو قتل کیا جبکہ رواں سال جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔