Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹی 20 فارمیٹ میں کون سا کھلاڑی کس نمبر پر ہے ؟ عالمی رینکنگ جاری | زرائع نیوز

ٹی 20 فارمیٹ میں کون سا کھلاڑی کس نمبر پر ہے ؟ عالمی رینکنگ جاری

لندن : کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا دوسرا نمبر ہے۔
پاکستان کے شاداب خان کا 12 واں اور حارث رؤف کا 17 واں نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہےدوسری جانب ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں۔