Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حریم نے سوشل میڈیا پیغام میں کن لوگوں پر لعنت بھیجی ؟ جانئیے ! | زرائع نیوز

حریم نے سوشل میڈیا پیغام میں کن لوگوں پر لعنت بھیجی ؟ جانئیے !

لاہور : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتے ہوئے ان سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔انسٹاگرام پر اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ایک حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مومن ايک ہی سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو محسوس ہو کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو اس سے دوری اختیار کرلینی چاہیئے۔ یہ ہی بہترین عمل ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی کو بہت خوبصورت بنایا ہے اسے پُرسکون انداز میں گزارنا چاہیے ، اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج تک اپنی زندگی کا ہر فیصلہ خود کیا ہے، کسی کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی اور کسی ایسے انسان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی جس نے مجھے دھوکا دیا ہو۔انہوں نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں۔
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔